وحدت نیوز( کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور تنظیم سازی اور مرکزی میڈیا سیل کے رکن سید میثم رضا عابدی کے والد گرامی کرار حسین عابدی بارضائے الہیٰ انتقال کر گئے ہیں ، مرحوم گذشتہ کا فی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کر دی گئی ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) ، نائب سربراہ علامہ محمد امین شہیدی ، علامہ اعجاز حسین بہشتی ، علامہ صادق رضا تقوی ، علامہ دیدار علی جلبانی ، علامہ علی انوار جعفری ، علامہ مرزا یوسف حسین ، علامہ عباس کمیلی ، علامہ ڈاکٹرعقیل موسیٰ ، محمد مہدی ، حسن ہاشمی ، ایڈوکیٹ تصور حسین رضوی اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکٹروں کارکنان نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) ، نائب سربراہ علامہ محمد امین شہیدی ، علامہ اعجاز حسین بہشتی اور دیگر رہنمائوں نے میثم رضا عابدی سے ان کے والد بزگوار کے انتقال پر ملال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔