وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مشترکہ کاوشوں سے ملیر میں صفائی مہم کا آغاز ہوگیا ہے، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے اپنی زیر نگرانی صفائی ستھرائی اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام کا آغاز کروایا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی کابینہ کے اراکین اور جعفر طیار یونٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے، صفائی مہم کے پہلے مرحلے میں بلاک سیوریج لائنوں کو کلیئر کرنے کا کام مکمل کیا جائے گاجبکہ بعد اذاں ٹوٹی ہوئی اور بلاک لائنوں کی تبدیلی کے کام کا آغاز کیا جائے گا، اس مرحلے کی کراچی واٹر اینڈ بورڈ کے ایم ڈی قطب الدین شیخ اور چیف انجینئر کراچی واٹر اینڈ بورڈ بورڈ امداد مگسی خصوص نگرانی کر رہے ہیں ، کئی ماہ سے کھڑے گندے پانی کی نکاسی کے کام کے آغاز پر علاقہ مکینوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور صفائی مہم کے آغاز پر ایم ڈبلیوایم اور واٹر بورڈ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔