دہشتگرد مذہبی تنظیموں اور تکفیری گروہوں کی بیخ کنی کئے بغیر بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں، ایم ڈبلیوایم کراچی

10 اگست 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر کوئٹہ سول اسپتال میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی یاد میں اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیلئے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نمائش چورنگی پر چراغاں کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقر عباس زیدی اور علامہ مبشر حسن نے خطاب کیا، جبکہ علامہ علی انور جعفری، علامہ نشان حیدر، علامہ صادق جعفری، تقی ظفر، میثم عابدی، انجینئر رضا امام نقوی سمیت عہدیداران و کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں شریک تھی۔ چراغاں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماو ¿ں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے بحران کے خاتمے کیلئے اچھے اور برے کی تمیز کئے بغیر تمام دہشتگرد عناصر،انکے سہولت کاروں، ہمدردوں اور خفیہ اور اعلانیہ ٹھکانوں کو بے رحمانہ آپریشن کرکے ختم کیا جائے، اس حوالے سے سربراہ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کرنے کے حکم پر عمل درآمد ملکی بقاءو سالمیت کیلئے لازمی ہے، محب وطن ملت تشیع دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ رہنماو ں کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کو یکسر ناکام بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، اس سانحے کے ذمہ دار وہی دہشتگرد عناصر ہیں، جو شیعہ قتل عام میں بھی ملوث رہے ہیں۔ رہنماو ں نے مزید کہا کہ جب تک ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف کالعدم دہشتگرد مذہبی تنظیموں اور تکفیری گروہوں کی بیخ کنی نہیں کی جائے گی، تب تک بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں اور سانحہ کوئٹہ جیسے دہشتگردانہ واقعات ملکی سالمیت اور بقا کیلئے شدید ترین خطرہ ثابت ہونگے۔ شرکاء نے شہدا کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree