دہشتگردوں کو بچانے کیلئے بڑی مہارت سے نیشنل ایکشن پلان کا رخ موڑ دیا گیا، علامہ مقصود ڈومکی

16 فروری 2017

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ لاہور دھشت گردی کا سانحہ ملک میں گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری دھشت گردی کا تسلسل ہے۔ گذشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز پاکستان دھشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ، دھشت گردوں کے ہاتھوں اب تک اسی ہزار پاکستانی شہری شہید ہوچکے،مگر پھر بھی دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس آزادانہ انداز میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ان کے سہولت کار منتخب ایوانوں سے لے کر ایوان اقتدار تک دھشت گردوں کے وکیل صفائی بن کر ان کے دفاع میں مصروف ہیں۔ دھشت گردوں کی وسیع پیمانے پر مالی معاونت ہورہی ہے، جبکہ دھشت گردوں کو بچانے کے لئے بڑی مہارت سے نیشنل ایکشن پلان کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

سندہ حکومت نے دھشت گردی میں ملوث مراکزاور مدارس کی نشاندہی کی تو وفاق نے کاروائی کی بجائے مذاق اڑایا۔ جبکہ تکفیری دھشت گرد ، سامراجی قوتوں کے آلہ کار بن کر بے گناہ مسلمانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے دھشت گردی کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ہم ملک کی تمام امن پسند قوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے دھشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہمارا ساتھ دیجئے۔ہم ایک مرتبہ پھر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تکفیری دھشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کیاجائے۔ فوجی عدالتوں کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں ملا۔ ہزاروں شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree