مہدی ؑ برحق کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم،علامہ مقصودڈومکی کا مختلف اضلاع کا دورہ، اجتماع میں شرکت کی دعوت

27 جولائی 2017

وحدت نیوز(جامشورو)6 اگست برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی مہدیؑ برحق  عج کانفرنس کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے سندہ کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔ ضلع دادو، جامشورو، جیکب آباد میں تنظیمی ذمہ داران، عوامی اجتماعات اور شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کے دشمنان دین کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں عزم و حوصلے اور بصیرت کی ضرورت ہے، خدا کا شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رہبر معظم نائب امام زمانہ عج حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای کی شکل میں ایک صاحب بصیرت قائد و رہبر سے نوازا ہے، جو عصر غیبت میں ظہور امام زمانہ ؑ کے لئے زمینہ سازی کر رہے ہیں۔ وہ زمینہ سازی جسے شاید بعض نادان دوست سمجھنے سے قاصر ہیں مگر دشمن اس بات کو اچھی طرح سمجھ چکا ہے کہ ولایت فقیہ عصر غیبت میں ظہور امام زمانہؑ کی زمینہ سازی کا عنوان ہے۔ الحمد للہ آج ظہور امام ؑ کی تحریک ایک عالمی انقلابی تحریک کا رخ اختیار کرچکی ہے۔ قائد شہید علامہ سید عارف الحسینی   ؒ نے ہمیں نظام ولایت سے متصل کیا اور ہم نے عشق خمینی ؒ کا درس قائد شہید سے لیا۔انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین ، عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔ صالح قیادت، انقلابی افکار، اصلاح معاشرے کا عزم راسخ مجلس وحدت مسلمین کا طرہ امتیازہے۔  سندہ بھر سے ہمارے کارکن اسلام آباد کے قومی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree