مجلس وحدت مسلمین مظلوم کاشتکاروں کے جائز مطالبات کے حق میں ان کے ساتھ ہے علامہ مقصود علی ڈومکی

03 جنوری 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاوس سولجر بازار میں ماہانہ کابینہ کے اجلاس میں سندھ کی موجود ہ صورتحال پر گتفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوامی مسائل اورمشکلات کے حل میں کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، اس وقت سندھ کا سب اہم اور سلگتا ہوامسئلہ آبادگاروں کے مسائل ہیں جس کی جانب حکمرانوں کی کوئی توجہ نہیں، شوگر ملیں بند پڑی ہیں اور کاشتکاروں کا لاکھوں ٹن گناسوکھ کر برباد ہورہاہے، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی ،مولانا دوست علی سعیدی ،یعقوب حسینی ،آصف صفوی اور منور جعفری سمیت دیگر رہنما موجود تھے ،علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت مل مالکان کو سرکاری نرخ پر گنے کی خرید کا پابند نہیں بنارہی، سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں غریب کسان اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور گھروں کے چولھے جلانے کیلئے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، افسوس ان بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، مجلس وحدت مسلمین ان مظلوم کاشتکاروں کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور جائز حق کے حصول کی اس جدوجہدمیں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree