پاکستان کے خلاف بھارتی اسرائیلی سازشوں میں ن لیگی حکمرانوں کے ریاست مخالف بیانات جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں،علی حسین نقوی

20 جنوری 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل اور امریکہ مل کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،موجودہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ملک دشمن قوتوں کی تقویت کا باعث بن رہی ہے،  ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علی حسین نقوی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون ناحق سے انصاف ضروری ہے، آل شریف کےاقتدار کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش ہے، بھارتی اسرائیلی گٹھ جوڑ خطے میں عدم استحکام اور طاقت کے توازن کو بگاڑنے کا باعث بنے گا، جس کا سب سے زیادہ پاکستان کو اٹھانا پڑسکتا ہے، ایسی صورت حال میں حکمران جماعت کے بعض وزراءاور شریف خاندان کے افراد ریاستی اداروں کے خلاف آگ اگل کر جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں، مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر ان اسلام دشمن سازشوں کو مسترد کرتی ہے، جو پاکستان دشمنی اور اسلام دشمنی پر مبنی ہوں، علماء اور خطباء عوام کو دشمن کی سازشوں سے آگاہ کریں اور پاک وطن کی سلامتی اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں، پاکستان کو اس وقت مشرقی اور مغربی دونوں بارڈر سے بھارتی اور داعشی حملوں کے خطرات کا سامنا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree