ایم ڈبلیوایم کراچی ،ضلع جنوبی کے تحت علم قرات و تجوید قرآن کلاس کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات

14 دسمبر 2019

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کی جانب سے جاری علم قرات و تجوید قرآن کلاس کے آخری سیشن میں نتائج،تقسیم اسناد و انعامات کی مختصر تقریب کا انعقاد وحدت ہاؤس سولجر بازار میں کیا گیا۔نتائج کے مطابق سینئرز گروپ میں طالب علم صادق رضا نے پہلی، نوشاد علی نے دوسری جبکہ جونئیر گروپ میں طالب علم علی اصغر نے پہلی اور محمد علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس دوران پوزیشن لینے والے طالب علموں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کے پیٹرن کوسراہا اور کہا کہ مختصر وقت میں جامع اور تکنیکی انداز میں قراء ت و تجوید سکھانے پر مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے قاری کمیل عباس کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ قاری صاحب نے انتہائی اخلاص،توجہ اور محنت سے تمام شاگردوں کو قرآن کی تعلیم دی۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر مبشر حسن نے کہا کہ قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والے خوش نصیب ہیں۔قرآن و اہلبیت ؑ کو پس پشت ڈالنے کا نتیجہ ہے کہ آج مسلمان زوال کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ رسول خدا ؐ نے قرآن سیکھنے او ر سکھانے والوں کو بہترین افراد قرار دیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماہ رمضان میں بھی اسی طرز کی کلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔علاوہ ازیں قاری کمیل نے کہا کہ طلباء اور انتظامیہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں طالب علم محمد طحہ ٰ نے منظوم نذرانہ عقید ت پیش کیا۔دریں اثناء پوزیشن ہولڈرز اور کامیاب ہونے والے طلباء کے درمیان اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے برادر ناصر حسینی،ایم ڈبلیو ایم ضلع جنوبی کے جنرل سیکریٹری برادر حسن رضا اور برادر سجاد لیلانی نے خصوصی شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree