وکلا جیسے پڑھے لکھے لوگوں سے اس طرح تور پھوڑ کی توقع نہیں کی جا سکتی، علامہ باقرزیدی

11 دسمبر 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنا ہر کسی کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں ہنگامہ آرائی کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔احتجاج ہمیشہ قانون و آئین کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے پی آئی سی میں سنگین نوعیت کے مریض لائے جاتے ہیں وہاں مریضوں اور لواحقین کے لیے مشکلات پیدا کرنا کسی بڑے حادثے کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں عام شہری قانون کو کبھی بھی اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے۔وکلا کا تعلق ایک پڑھے لکھے طبقے سے ہے۔ پڑھے لکھے لوگوں سے اس طرح تور پھوڑ کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کسی بھی طبقے کے چند افراد کا غیر ذمہ دارانہ عمل پورے طبقے کی نیک نامی کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔حالات خواہ کیسے بھی ہوں عقل و بصیرت کے دامن کو ہاتھ سے چھوڑنا غیر دانشمندانہ فعل سمجھا جاتا ہے۔وکلا برداری کسی بھی ریاست میں قانونی ماہرین تصویر ہوتی ہے انہیں قانونی تقاضوں پر زیادہ سختی سے کاربند ہونا چاہیئے۔

انہوں کے کہا اس افسوسناک واقعہ اور اس کے محرکات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree