ہوشربا مہنگائی اور پانی و بجلی بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، علامہ سید باقرعباس زیدی

21 اکتوبر 2022

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ شہر کی ترقی و عوامی سہولیات کی فراہمی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔۔شہر قائد بنیادی سہولیات سے محروم اشیاء خوردونوش کی فراہمی میں کمی ، پانی،گیس، بجلی سمیت دیگر بحرانوں کا شکار ہے۔دہشتگردی اور کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔ ملک و قوم کو نقصان پہچانے والوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے شہر میں پانی و بجلی بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے پڑھی لکھی قوم کو پینے کا صاف بھی میّسر نہیں۔ سندھ حکومت ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں یرغمالی کا ڈرامہ بھی بند کر دے عوام کو بوندھ بوندھ پانی سے محروم کرنے والے بھی اسی حکومت کے وزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے خودساختہ بحرانوں میں ملوث مافیاز کا خاتمہ کیا جائے۔شہریوں کے مسائل صرف تجاوزات کےخاتمہ سے حل نہیں ہوں گے بلکہ مہنگائی،بے روزگاری، پانی، گیس،بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی پر حکومت کو توجہ دینی ہو گی۔صوبہ سندھ کے دیگر نامکمل منصوبوں کی طرح کے فور منصوبہ تاحال تاخیر کا شکارہے۔شہر بھر میں ٹینکرز مافیا کا راج ہے،پانی کے مصنوعی بحران کا فائدہ کروڑوں روپے روزانہ کی بنیاد پر شہر میں ٹیکرز مافیا اوٹھا رہی ہے اور اسےکوئی روکنے والا نہیں سندھ حکومت نے شہر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے دیگر صوبوں  اور شہروں کی طرح کراچی کی عوام کو بھی ان کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی و فلاح کیلئے متحد ہو کر مضبوط سسٹم بنانے کی ضرورت ہے حکومت محدود وسائل میں بھی مختلف ریلیف پروگراموں کے ذریعہ ترقی و خوشحالی کے بہترین مواقع میسر کر سکتی ہے۔انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبہ اور بلخصوص شہر قائد میں شہر یوں کیلئے  اشیاء خوردونوش، پانی،گیس، بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات میں ریلیف پیکیجز کے اعلانات کئے جائیں کراچی شہر کی ماسٹر پلان کے تحت تزئین و آرائش اور اکنامک کوریڈور پر مکمل توجہ دے کر شہریوں کو سہولیات  فراہم کی جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree