رینجرز، فوج کی خصوصی مدد لیکر کچے میں ڈاکوؤں کےخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جائے، چوہدری اظہر حسن

07 نومبر 2022


وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری چوہدری اظہر حسن کا رونتی کے کچے کے علاقے میں ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس۔رونتی کے کچے کے علاقے میں ڈاکو سے مقابلے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار، اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو، سمیت پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں، شہید پولیس اہلکاروں پر پوری قوم کو فخر ہے،ڈاکو ریاست کی رٹ کو چیلنج کر کے قتل عام کررہے ہیں،سندھ پولیس محدود وسائل میں ان منظم ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے کی اہل نہیں،رینجرز، فوج کی خصوصی مدد لیکر کچے میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جائے، ہر دو ماہ بعد بغیر پلاننگ آپریشن کرکے جوان مروادیے جاتے ہیں،آپریشن میں شہید ہونے والے افسران اور اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے، زخمیوں کے جلد صحتیابی اور مغویوں کی جلد بازیابی کے لئے دعاگو ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree