اسیران مزار عبداللہ شاہ غازیؑ اور علامہ حسنین وجدانی کی فوری بازیانی کیلئے ایم ڈبلیوایم کل احتجاجی مظاہرہ کرےگی، علامہ صادق جعفری

22 دسمبر 2022

وحدت نیوز(کراچی) حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے اسیرعزاداروں اور اتحاد بین المسلمین کے داعی مولانا حسنین وجدانی کی رہائی کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو بلاجواز قید و بند میں مبتلا رکھا جانا متعصبانہ طرز عمل ہے، ایک پرانے ویڈیو کلپ کو بہانہ بنا کر اتحاد امت کیلئے کوشاں جید عالم دین کوپابند سلاسل رکھا جانا سراسر ظلم وذیادتی ہے ، اولیاءاللہ کے مزارات تمام انسانیت کیلئے مرکز فیض و برکات ہیں، ہر شخص کو اپنے انداز میں حاضری دینے ، عبادت کرنے اور زیارت کرنے کی آزادی آئین پاکستان نے فراہم کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزار عبداللہ شاہ غازی پر ان کے جد امجد امام حسن مجتبیٰ ؑ کے یوم شہادت پر نوحہ خوانی اور ماتم کرنے کو دہشت گردی قرار دیکر عزاداروں کو گرفتار کیا گیا اور تین ماہ سے ان کی ضمانت بھی منظور نہیں کی جارہی ، کیا قائد اعظم محمد علی جناح نے یہی پاکستان چھوڑا تھا کہ یہاں ذکر نواسہ رسول ؐ کو دہشت گردی قرار دیکر شہریوں کو سلاخوں کے پیچھے پھینک دیا جائے؟؟

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے عزاداروں اور اتحاد بین المسلمین کے داعی مولانا حسنین وجدانی کی رہائی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے آج بروز جمعہ  23 دسمبر فوراً بعد نماز جمعہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree