ایم ڈبلیوایم تحصیل گڑھی یاسین کے تحت گاؤں ڈتل جلبانی اور گاؤں جھنگل واہن میں یونٹس کی تنظیم نو مکمل

24 دسمبر 2022

وحدت نیوز(گڑھی یاسین) مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی نے گاؤں ڈتل جلبانی، گاؤں جھنگل واہن کا تنظیمی دورہ کیا، دونوں یونٹ کی تنظیم نو کی گئی، یونٹ ڈتل جلبانی کے امیر علی جلبانی، اور یونٹ جھنگل واہن کا امیر حسین صدر منتخب ہوئے۔

 اس موقع پر تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی نے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اور عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے قائد وحدت ناصرملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی قیادت میں ہم مذہبی اور سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ جیسے بابصیرت لیڈر پر پورے پاکستان کو فخر ہے، جب تک رگوں میں خون کا ایک قطرہ بھی موجود رہے گا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم تلے کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے آپ یونٹس میں بھرپور انداز میں پروگرامات کریں گے ، انہوں نے کہا کہ شہداء شکارپور کی برسی کے موقع پر آپ تمام کارکنان اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے، جبکہ اس موقع پر تحصیل گڑھی یاسین کے نائب صدر معشوق علی جلبانی، میڈیا کواڈینیٹر یاسر عباس ابڑو سمیت دیگر عہدیداران ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree