استکبارکے عزائم خاک میں ملانے کیلئےعزم استقامت کا درس جناب فاطمہؑ کے گھرانے سے ملتا ہے،علامہ باقرعباس زیدی

26 دسمبر 2022

وحدت نیوز (کراچی) خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت سلام اللہ علیہا کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا۔اہلبیت علیہم السلام کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے۔ استکبارکے عزائم خاک میں ملانے کے لیے عزم استقامت کا درس اسی گھرانے سے ملتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی  نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری شہادت دختر رسول ﷺ کے سلسلے میں جاری اپنے بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک تعلیمات اہلیبت علیہم السلام کا حقیقی درک اور مفہوم سے آشنائی نہیں ہوتی تب تک امت مسلمہ اسی طرح منتشر اور دست و گریبان رہے گی۔حق فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شناخت حاصل کر کے ذلت و اضطراب کی زندگی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کو اسلامی اقدار اور روشن تعلیمات سے دور کیا جا رہا ہے۔اخلاقی تنزلی پوری قوت سے سر اٹھا رہی ہے۔اسلامی تہذیب و تمدن کو دانستہ فراموش کیا جا رہا ہے۔جس کا بنیادی سبب اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔معاشرے کی تربیت کے لیے مستورات کو اپنی ذمہ داریاں اورکردار ادا کرنا ہو گا۔جناب سیدہ کی پوری زندگی خواتین کے لیے ہر میدان میں مشعل راہ ہے۔بیٹی، بیوی اور ماں ہر حیثیت سے خاتون جنت کے طرز عمل سے رہنمائی لی جائے۔اگر ماں فاطمہ زہرا ہوں تو بیٹے حسن ؑ و حسینؑ ہوتے ہیں۔یزید جیسے جابر و فاسق حکمران سے حق کی خاطر نبرد آزما ہونے کا درس امام عالی مقام علیہ السلام نے نبی زادی کی آغوش سے حاصل کیا۔ دورحاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مخدومہ کونین حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3جمادی الثانی بروز منگل 27دسمبر شہادت دختر رسول ﷺ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا کے حوالے سے سندھ کے مختلف اضلاع میں مجالس و جلوس عزاء نکالے جائیں گے جبکہ دعا کمیٹی وصوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم سندھ کی جانب سے بعد نماز مغربین محفل شاہ خراسان روڈ،نمائش چورنگی پر دعا ء و مجلس عزاء منعقد کی جائے گی جس سے مولانا ڈاکٹر محمد حنیف مبشری خطاب فرمائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree