ولادت باسعادت امام علی نقیؑ و شہزادہ علی اصغرؑ پرایم ڈبلیوایم صوبائی سیکریٹریٹ سندھ کے زیر اہتمام دعائیہ اجتماع

01 فروری 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین و دعا کمیٹی صوبائی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و ولادت باسعادت حضرت امام علی نقی علیہ السّلام و شہزادہ علی اصغرؑ کے سلسلے میں محفل شاہ خراسان روڈ پر محفل منعقد ہوئی، جس میں تلاوت دعا کی سعادت مولانا ملک غلام عباس نے حاصل کی جبکہ محمد رضا نے شہزادہ علی اصغر کی شان میں کلام پیش کیا۔ مولانا غلام عباس نے امام علی نقیؑ و شہزادہ علی اصغرؑ کے زندگی پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ناصر الحسینی نے پشاور پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں دلخراش واقعہ حکومت و ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تکفیری دہشت گرد اہم و احساس ادارے میں گھس کر نمازیوں اور مساجد میں کارروائی کرسکتے ہیں تو عوام کے جان و مال کے تحفظ کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سمیت پورے ملک میں دہشتگردی کرنے والے وہی عناصر ہیں جو اسلام کا چہرہ مسخ کرکے اپنے یہودی آقاؤں کو خوش کرنا چاہتے ہیں، یہ وہی دہشتگرد ہیں جو پاکستان میں معصوم بے گناہ بچوں اور عوام کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہیں، خیبرپختونخوا میں آئے دن ملت جعفریہ سے تعلق والے عمائدین اور اداروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن واقعات میں ملوث کسی دہشتگرد کو آج تک گرفتار یا قرار واقعی سزا نہیں دی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree