ایم ڈبلیوایم ضلع کیماڑی کراچی کے زیر اہتمام عظمت اہلبیت علیہم السلام سیمینارکا انعقاد، علامہ مختار امامی سمیت مذہبی و سیاسی شخصیت کی شرکت

13 فروری 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع کیماڑی کے زیراہتمام سیمینار بعنوان عظمت اہلبیت علیہم السلام جامع مسجد خدیجة الکبریٰ میں منعقد ہوا جس میں نظامت کے فرائض برادر مصطفی ملک نے انجام دیئے برادر کاشف رضا ، برادر اشتیاق مہدی نے بارگاہ اہلبیت علیہم السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، تلاوت قرآن پاک مولانا مولانا عمران انقلابی حدیث کساء کا شرف مولانا مہدی منتظری نے حاصل کیا۔

 سیمینار سے مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع کیماڑی کے صدر مولانا سید عامر زیدی نائب صدر مولانا یوسف مطہری شاگرد رشید شیخ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری علامہ ایاز محمود قادری انجمن گلشن زہراء کے رکن سید قمر شاہ اور خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مختاراحمد امامی نے کیا جبکہ دعائیہ کلمات اور دعائے سلامتی امام زمانہ عج کا شرف مجلس وحدت مسلمین ضلع کیماڑی کے نائب صدر مولانا سید صغیر عباس بخاری النجفی نے حاصل کیا۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر مولانا شیخ محمد صادق جعفری ،مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے جنرل سیکریٹری توصیف شہباز، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سید صابر علی رضا ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عصمت اللہ نیازی ، ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان ، سرفراز حسین پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید مختار شاہ ، ساجد سولنگی ، شاہد کاظمی ، کاشف علی  ،سجادہ نشین بابا ولایت علی شاہ سید محمد علی نقوی، معروف عزادار ظہیر عباس، پیش امام مسجد و امام بارگاہ قصر ابوتراب مچھر کالونی مولانا نیاز حسین ،جامع مسجد خدیجة الکبری کے ٹرسٹی سید انوار شاہ سمیت عاشقان اہل بیت علیہم السلام کی کثیر تعداد شریک تھی اس موقع پر سیکورٹی کے فرائض حسینی اسکاوٹ بلدیہ یونٹ نے انجام دیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree