مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو الہیار کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان جشن انوار شعبان ریلی کا انعقاد

25 فروری 2023

وحدت نیوز(ٹنڈوالہیار)مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو الہیار کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان جشن انوار شعبان ریلی بسلسلہ ولادت با سعادت مولا امام حسین ع و  مولا غازی عباس ع مرکزی امام بارگاہ حیدری تبلیغ قائم آل محمد ص سے نکالی گئی جس میں خصوصی خطاب و شرکت نائب صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ دوست علی سعیدی صاحب نے کی ،ریلی اپنے روایتی روٹ سے ہوتی ہوئی امام بارگاہ حیدری پر اختتام پذیر ہوئے مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔ریلی کی قیادت لیاقت علی کمبوہ ضلعی سینئر نائب صدر ، سیدعنایت شاہ ،علامہ اطھر علی مطہری، مولانا تنویر حسین، مولاناکریم بخش کریمی ،فیض محمد ضلعی نائب صدرنے کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree