آج قومیں امام زمانہ ؑ کے لئے تیار ہورہی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم بھی خود کوتیارکریں، علامہ مبشرحسن

01 مارچ 2023

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی و صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و مجلس ترحیم شہید علامہ تقی ہادی شہدائے ملت جعفریہ پاکستان، مرحوم ثاقب اکبر نقوی، مرحوم مشہد علی زیدی، والدہ مرحومہ مولانا اظہر حسین نقوی، یعقوب حسینی، کل مرحومین و مسلّمات، سانحہ کوہستان  گلگت کے ایصال ثواب کیلئے محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی، جس میں تلاوت دعا کی سعادت مولانا ریاض حسین نے حاصل کی اس موقع پر مولانا اظہر حسین نقوی،  نوشاد علی، بو تراب اسکائوٹ کے برادرمحمد ضامن ناصر حسینی، حسین موسی، علی عباس، عامر کاظمی، آغا سجاد، اقبال کاظمی اور مومنین و مومنات نے شرکت کی، جبکہ سلام حسنین عباس نے پیش کیا اور نوحہ خوانی حسین موسیٰ نے کی۔

مجلس ترحیم سے علامہ مبشر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ ؑ کی آمد سے قبل ان کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ امام ؑ جب تشریف لائیں گے، تب تیاری کا وقت نہیں ہوگا، بلکہ وہ جو حکم دیں گے اس پر ہم سب کو عمل کرنا ہوگا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ غیبت امام زمانہ ؑ کے دوران اپنے آپ کو تیار کریں۔ آج قومیں امام زمانہ ؑ کے لئے تیار ہورہی ہیں۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ثمرات پوری دنیا میں تیزی سے نمودار ہوئے ہیں۔ پاکستان میں بھی امام زمانہ ؑ کے نام لینے والے بہت سے افراد ہیں۔ امام ؑ کو انصار کی ضرورت ہوگی، اس موقع پر کل مرحومین و مسلمات اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، دعا کے اختتام پر مومنین میں تبرک تقسیم کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree