کراچی کی معروف مذہبی وسماجی شخصیات یعقوب شہباز، رضی حیدررضوی اور علی نیئرکا ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان

20 مارچ 2023

وحدت نیوز(کراچی) کراچی کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت یعقوب شہباز، چیئرمین امام بارگاہ حیدرکرار ع رضی حیدر رضوی اور فعال شیعہ میڈیا پرسن علی نیئر نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی توسیع تنظیم مہم جاری ، مسجد سید الشہداءؑ آئی آر سی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ تقریب میں معروف شیعہ بلڈر و رہنما یعقوب شہباز، معروف سماجی شخصیت و چیئرمین امام بارگاہ حیدرکرار ع رضی حیدر رضوی اور فعال شیعہ میڈیا پرسن علی نیئر نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین سندھ علامہ مختار احمد امامی اورکراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری سمیت دیگر رہنماوں نے تنظیم میں شمولیت پر استقبال کیا۔اس موقع پر تنظیمی ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree