ایم ڈبلیوایم ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے مظلومین پاراچنار کی حمایت میں حیدرآباد روڈ تک احتجاجی ریلی اور دھرنا

27 دسمبر 2024

وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح  ٹنڈو محمد خان  میں پاراچنار کے مظلوم عوام کے حق میں احتجاجی ريلی اور دھرنا دیا گیا۔ جامع مسجد علی علیہ السلام سے حیدرآباد مین روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے اختتام پر حیدرآباد مین روڈ پر دھرنا دیا گیا۔

ریلی اور دھرنے  کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر امجد حسین، ضلعی رہنما محب علی بھٹو، سجاد ڈومکی، اور ساجن مغل نے کی۔

ریلی اور دھرنے میں شریک افراد کی بڑی تعداد نے حکومت اور اداروں سے پاراچنار کی کشیدہ صورتحال پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین میں مولانا امیر حسین رحمانی اور مولانا ذوالقرنین حیدر شامل تھے، جنہوں نے پاراچنار کے مسئلے کو ایک انسانی المیہ قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ معصوم بچوں کی شہادتیں اور ادویات کی عدم دستیابی نہ صرف حکومتی غفلت کا نتیجہ ہیں بلکہ ایک سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہیں۔

علما کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاراچنار کے مظلوم عوام کا مسئلہ فوری توجہ کا متقاضی ہے، اور صوبائی و وفاقی حکومتوں کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بحران کا فوری اور پائیدار حل نکالنا چاہیے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یا تو فوری اقدامات کریں یا اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

شرکاء نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاراچنار کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں امن و سکون کی زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔ اس موقع پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مومنین نے دعا کی کہ ملک میں جلد از جلد امن قائم ہو اور مظلوموں کو انصاف فراہم کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree