بلدیاتی امیدواروں اور احسان شاہ کے قتل کے ذمہ دار لسانی و تکفیری دہشت گرد ہیں،آغا منور جعفری

03 جنوری 2014

وحدت نیوز (خیرپور) ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی ، کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے بلدیاتی امیدواروں کے بہیمانہ قتل ،کوئٹہ میں زائرین کی بسوں پر خودکش حملے اور خیر پو رمیں شیعہ جوان احسان شاہ کی ٹارکٹ کلنگ کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر کی طرح خیر پو رمیں بھی یوم احتجاج منایا گیا، اس سلسلے میں ایس ایس پی آفس کے سامنے علامتی دھرنے سے خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین ضلع خیر پور کے سیکریٹری جنرل آغا منور حسین جعفری فقیر خیرمحمد ،سید جمن شاہ اوردربار جعفری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ جارہی ہے وفاقی ،صوبائی حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں انہوں نے مزید کہا کے سید قائم علی شاہ کے اپنے ہی شہر میں فعال شیعہ جوان سید احسان شاہ کو سرعام شہید کیا گیا ہے اور اس کے باوجود وزیر اعلیٰ سند ھ نے کوئی بھی نوٹس نہیں لیا ناہی ڈی پی او خیر پور نے کوئی کاروائی عمل میں لائے ،انہوں نے کہا کے شیعہ ٹارگٹ کلنگ بند نہیں ہوئی تو ملک بھر میں تحریک احتجاجی چلائی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی،


مجلس وحدت مسلمین فیض گنج کے سیکریٹری جنرل مختیار حسین جعفری ،سرورچانگ،کاظم چانگ کی رہنمائی میں احتجاجی ریلی نکال کرقومی شاہراہ پر دھرنادیا گیا رہنماؤں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان بھرمیں ایک منظم سازش کے تحت شیعہ ٹارگٹ کلنگ جا ری ہے ، کراچی ، ڈی آئی خان ، خیر پو ر ، کوئٹہ غرض پو رے پاکستان میں شیعیان حیدر کرار علیہ السلام کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے،کراچی کے علاقے مغل ہزارہ گوٹھ کے رہائشی عالم ہزارہ ، صفدر عباس اور علی شاہ کو غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد کی پاداش میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا ، ان کاقصور صرف بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے کر عوام کی خدمت کے جذبے کااظہار تھا ، کراچی کی نام نہاد ٹھیکے دار لسانی جماعت ایم ڈبلیو ایم کی عوامی پذیرائی سے خائف ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے عوامی نمائندوں کے قتل میں اسی لسانی جماعت کے تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں، ہم ان دہشت گرودں کو متنبہ کر تے ہیں کہ اپنی ان گہناؤنی اوچھی حرکتوں سے باز آجائیں ، مکتب کر بلا کے پیروکاروں کو موت سے نہیں ڈرایا جا سکتا، موت ہم پر آپڑے یا ہم موت پر جا پڑیں دونو ں حالتوں میں کامیاب ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree