جیکب آباد،ایم ڈبلیوایم اور شہداء کمیٹی کے تحت کوئٹہ روڈ پر احتجاجی دھرنا

20 جون 2016

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور وارثان شہداء کے زیر اہتمام کوئٹہ روڈ جیکب آباد پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔اس موقع پر ٹائر جلا کر مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے اور سندہ بلوچستان روڈ کو بلاک کردیا۔ اورسندہ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین آپ کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آٹھ مہینے گذر گئے مگر سندہ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے،جبکہ متائثرین آج بھی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔گذشتہ پچاس دنوں سے شکارپور کے وارثان شہداء اور زخمی احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں،جبکہ پاکستان کے کروڑوں عوام کے محبوب لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ان مظلوموں کی حمایت میں 13مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔اگر حکمرانوں نے مطالبات پورے نہ کیے تو 23جولائی کو سندہ بلوچستان شاہراہ اور مین روڈ کو بلاک کیا جائے گا۔

اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے MWMضلع جیکب آباد کے سیکریٹری جنرل مولانا سیف علی ڈومکی نے کہا کہ قائد وحدت کے حکم پر عید الفطر کو سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم احتجاج کے طور پر منائیں گے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دو شہیدوں کے والد غلام شبیر چھلگری نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے چھلگری کے وارثان شہداء سے انصاف نہیں کیا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے MWMکے رہنما نثار ابڑو،سید غلام شبیر شاہ اور نظام الدین برڑو نے کہا کہ 23جولائی کو MWMکے کارکن ملک بھر میں احتجاجی دھرنا دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree