وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شیعہ رابطہ کونسل، سندھ شیعہ آرگنائزیشن کے رہنماوں کی ڈی سی خیرپور منور مٹھیانی اور ایس ایس پی خیرپورعثمان غنی سے تفصیلی میٹنگ کے بعد ضلعی انتطامیہ نے کالعدم سپاہ صحابہ کے 4 اپریل کوممتازگرائونڈ خیر پور میں ہونے والا جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیاہے۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین سمیت تمام مقامی تنظیموں نےممتاز گرائونڈ میں کالعدم جماعت کا جلسہ ہونے کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاوس خیرپور کے گھیراو کی دھمکی دی تھی۔ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل منور جعفری ، شیعہ رابطہ کونسل کےرہنما علامہ مظہر نقوی ، جمن شاہ ، سندھ شیعہ آرگنائزیشن کے رہنماسید جعفر شاہ،تحریک نفاز فقہ جعفریہ کے رہنما امداد علی اور مدارس امامیہ کے رہنما مولانا عبد الغفور نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ ملاقاتیں کیں ، واضح رہے کہ شیعہ تنظیموں کی استقامت کی بدولت تکفیری ٹولا انتہائی خوف کا شکار ہےاور اب اپنا جلسہ ممتاز گرائونڈ کے بجائے پنج ہٹی کی شمس مسجد میں کر نے ہر مجبور ہو گئے ہیں۔