علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال دراصل حکمرانوں اور ریاستی اداروں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے ہے، علامہ نشان حیدر

28 مئی 2016

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ نشان حیدر ساجدی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی احتجاجی بھوک ہڑتال سے پیدا ہونے والی عالمی بیداری کے نتیجے میں دنیا کے مختلف ممالک میں ان سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی کمیونییٹیز نکل کھڑی ہوئی ہیں، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب حکومت اور ریاستی اداروں کو ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ نشان حیدر نے کہا کہ شیعہ نسل کشی اور بڑھتی ہوئی لاقانونیت و دہشتگردی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی احتجاجی بھوک ہڑتال دراصل حکمرانوں اور ریاستی اداروں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے ہے، ان کے مطالبات درحقیقت ہر محب وطن پاکستانی کے مطالبات ہیں، کیونکہ ہم کسی مخصوص طبقہ یا گروہ کیلئے آواز نہیں اٹھا رہے بلکہ ہم ان تمام مظلوم اور پسے ہوئے لوگوں کے لئے اٹھے ہیں، جن کے ناصرف بنیادی حقوق تک غضب کئے جا چکے ہیں، بلکہ ان کا قتل عام بھی کیا جار ہا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ناصرف پاکستان کے چاروں کونوں سے عوام و خواص رنگ و نسل، سیاسی و لسانی امتیاز سے بالاتر ہوکر علامہ راجہ ناصر عباس کی احتجاجی بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکی صدائے احتجاج پر لبیک کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے ہمارے مطالبات پر صوبائی حکومت نے کچھ اقدامات کا آغاز کیا ہے، ضروری ہے کہ وفاقی و دگر صوبائی حکومتیں بھی ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اقدامات کا آغاز کریں، اس کے ساتھ ساتھ نواز حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی اور نیشنل ایکشن پلان کا غلط استعمال کرنا چھوڑ دے، بصورت دیگر اسکا دھاندلی سے حاصل کردہ اقتدار عوامی احتجاج کے سیلاب میں بہہ جائے گا، لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ شیعہ نسل کشی میں ملوث ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree