عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، احسن عباس

07 دسمبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرعوامی خدمت کے جذبے کے پیش نظر آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مشترکہ پینل تشکیل دے گی ، عوامی مسائل کا حل مجلس وحدت مسلمین کی بنیادی ترجیح ہے ، ہماری جماعت کی بنیاد ایک مسلک پر ضرور ہے لیکن فرقہ واریت ہمارا ایجنڈہ نہیں ہے ، ضلع کے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کا رلائیں گے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدرعبد الرزاق راجہ سے وفد کے ہمراہ ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا ۔ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی پولیٹیکل سیکریٹری حسن عباس ، ضلعی کوآرڈینیٹر ذکی زیدی،انفارمیشن سیکریٹری محمد جعفر ، رابطہ سیکریٹری سعید رضا، اسد علی زیدی اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر واجد عابدی ، محمد علی گلگتی بھی ملاقات میں موجود تھے۔


احسن عباس رضوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان مختلف مسائل پر بات چیت جاری ہے ، جن میں ضلع کے عوام کے بنیادی ضروری مسائل کے حل کے لیئے ملاقاتیں جاری ہیں ، ضلع ملیر کی مختلف یونین کونسل میں مجلس وحدت اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد تشکیل پا چکا ہے ، اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں دونوں جماعتیں مشترکہ پینل تشکیل دیں گی ، مخلص اور دیندار قیادت اور عوامی نمائندوں کو سامنے لانا اور انہیں کامیاب بناکر عوامی خدمت کے لئے پیش کرنا ہمارا بنیادی ہدف ہے ۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالرزاق راجہ کا کہنا تھا کہ ضلع کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں ، پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے کافی مشترکات ہیں ،جن پر ہم اکٹھا ہو کر بہتر انداز میں عوامی خدمت انجام دے سکتے ہیں ، عبد الرزاق راجہ نے وفدکو یقین دہانی کراوائی کے ضلعی سطح پر درپیش عوامی مسائل کے حل کے لئے جس فورم پر بھی آواز اٹھانا پڑی اٹھائیں گے، انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree