وحدت نیوز(خیر پور)16 مارچ کو ممتاز اسٹیڈیم خیرپور میں پاکستان کے با وفا فرزندلاکھوں کی تعداد میں دہشت گردی اور دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف اکھٹا ہو نگے ، اپنے بھر پور قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کر کے حضرت محمد ﷺ سے تجدید عہد کریں گے ، انشاء اللہ یہ اجتماع عوامی شرکت کا رکارڈ قائم کرے گا ، ایک لاکھ سے زائد فرزندان محمدی کی شرکت متوقع ہے۔ لبیک یارسول اللہ کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ خیر پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کےصوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا کہ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میں سندھ بھر سے عوام شرکت کریں گے ، شرکاء کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو تی ہے ، ممتاز اسٹیدیم کے اطراف اور کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات کیئے جائیں ، کراچی سمیت سندھ بھر میں تشہیری مہم اختتامی مراحل میں ہے جب کہ عوامی رابطہ مہم بھر پو ر انداز میں جاری ہے ، سندھ بھر سے قافلے 15 مارچ کی شب سے خیرپور پہنچنا شروع ہو جائیں گے ، جلسہ گاہ کے اطراف میں دو ہزار وحدت اسکاؤٹ اور وحدت یوتھ کے جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ جبکے ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی ،یعقوب حسینی ،اور دیگر رہنما موجود تھے۔