وحدت و اتحاد کی سب سے مضبوط رسی ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہے،علامہ مختار امامی

23 دسمبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ مختارامامی نے کہا ہے کہ وحدت و اتحاد کی سب سے مضبوط رسی ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہے۔سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کا میلاد منا کر امت کے سبھی فرقے محبت و اخوت کی لڑی میں پروئے جا سکتے ہیں۔تمام عالم اسلام کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،بارہ ربیع الاول تا سترہ ربیع الاول ایم ڈبلیو ایم پورے ملک میں ہفتہ وحدت کے طور پر منا رہی ہے۔ان ایام میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح سندھ اور بلخصوص کراچی کے مختلف علاقوں میں سیرت کانفرنسز اور سمینار منعقد کئے جائیں گے۔

وحدت ہاؤس کراچی میں جاری کراچی و سندھ کابینہ اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ 12ربیع اول جشن ولادت کے موقع پر شہر بھر میں جلوس و سبیلیں لگائی جائیں گی۔ شہرقائد میں وحدت ا سکاوٹس جشن میلاد کے مرکزی پروگراموں میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے۔ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویثرن کی جانب سے مرکزی کیمپ و سبیل مین نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈپر لگائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کچھ شر پسند داخلی و خارجی قوتیں کبھی دوست اور کبھی دشمن کے روپ میں شیعہ سنی کو دو ایسے متحارب گروہوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں جو نوے فیصد مشترکات پر باہم ہونے کی بجائے ان اختلافات کی زد میں ہوں جو دس فیصد سے بھی کم ہیں۔ہم اختلافات میں الجھنے کی بجائے بھائی چارہ قائم کر کے وطن عزیزکوایک ایسی مثالی ریاست ثابت کرنا ہے جو ہر طرح کے تعصب اور تفریق سے پاک ہو۔پاکستان کے ریاستی اداروں کی طرف سے ان عناصر کے خلاف موثر کاروائی ہونی چاہیے جوہم وطنوں میں نفرت کے بھیج بورہے ہیں۔عراق ،شام سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شیعہ سنی یکجا ہو کی پوری قوت سے دشمن کے خلاف مصرو ف ہیں۔ایم ڈبلیو ایم سندھ و کراچی کابینہ کے اجلاس میں مولانا صادق جعفری،مولانا احسان دانش،علامہ علی انور جعفری ،علامہ مبشر حسن ،حسن ہاشمی ،علی حسین نقوی،حیدر زیدی،رضا نقوی،ڈاکٹر مدثر حسین سمیت ضلعی عہدیداران موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree