وحدت نیوز(پراچنار) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماوں نے پاراچنار کا دورہ کیا، وفد میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین، علامہ سیدین، سید قاسم رضا، شبیر ساجدی، مسرت حسین اور شفیق حسین شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شھداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرکزی جامع مسجد کے پیش نماز علامہ فدا حسین مظاہری سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے تعزیت پیش کی اور پاراچنار کی موجودہ صورتحال سمیت آئندہ کے معاملات پر تفصیلی مشاورت ہوئیں۔ بعدازاں وفد نے مجلس علماء اہلبیت (ع) کے اور تحریک حسینی کے دفاتر میں علامہ عابد حسین الحسینی ودیگر علماء و تنظیمی رہنماوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔