وحدت نیوز(ایبٹ آباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کا اہم اجلاس مدرسہ رسول اعظم منعقد ہوا۔ اجلاس صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ اعجاز بہشتی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔
اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی ، مرکزی آفس انچارج ارشاد بنگش، ضلعی و یونٹس کے عہداروں اور کارکناں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیمی سال ختم ہونے پر ضلعی صدر شجرعباس سے استعفی پیش کیا اور سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کیا۔
اس موقع پر اجلاس میں حاضر شرکاء نے 2 نام پیش کئے کثرت رائے سے شجر عباس کو دوبارہ تین سال کے لئے ضلعی صدر منتخب کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے ڈویژنل صدر یوتھ کا انتخاب کرتے ہوئے برادر سید سید مجتبی کاظمی کے نام کا اعلان کیا۔ نو منتحب ضلعی صدر اور ڈویژنل یوتھ صدر سے علامہ اعجاز بہشتی نے حلف اٹھایا۔