وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبائی کنونشن بعنوان ’’افکار خمینی (رح)‘‘ 2 جون بروز اتوار پشاور میں منعقد ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایس اے زیدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے دستوری تقاضوں کے مطابق تنظیم کے نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کے انتخاب اور امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے پشاور میں 2 جون بروز اتوار صوبائی کنونشن بعنوان ’’افکار خمینی (رح)‘‘ منعقد ہوگا۔ جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ صوبائی کابینہ اور تمام اضلاع کی کابینہ کے اراکین شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور وحدت ہاوس میں منعقدہ اجلاس میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف ملی تنظیموں کے رہنماء، علمائے کرام، امام بارگاہوں کے متولیان اور نوحہ خواں سنگتیں بھی شرکت کریں گی۔