وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کےآرگنائزرعلامہ سید سبطین حسینی اور اورکزئی کے سیکرٹری جنرل علامہ مصطفیٰ بہشتی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ سبطین حسینی نے مرکزی سیکرٹری جنرل کو صوبہ بھر میں تنظیم نو کا عمل مکمل ہونے سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران صوبائی کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین اورکزئی ایجسی کے سیکرٹری جنرل علامہ مصطفیٰ بہشتی نے علامہ ناصر عباس کو اورکزئی ایجنسی میں ہونے والی تنظیمی فعالیت سے آگاہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم جلد اورکزئی ایجنسی میں ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔