علامہ سبطین حسینی کا علامہ بادشاہ حسین کی وفات پر اظہار تعزیت

14 دسمبر 2013

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آرگنائزرعلامہ سید سبطین حسینی نے بزرگ عالم دین علامہ سید بادشاہ حسین شیرازی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ملت تشیع بالخصوص کرم ایجنسی کے مومنین کا عظیم سرمایہ تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء عرصہ دراز تک پر نہیں ہوسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کے آفس پشاو میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ علامہ سبطین حسینی کا کہنا تھا کہ مرحوم علامہ سید بادشاہ حسین شیرازی نے قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی جیسے عظیم المرتبت شاگرد کی تربیت کی۔ آپ کی دین مبین اسلام کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید بادشاہ شیرازی کا شمار ملک کے اتہائی جید علمائے کرام میں ہوتا تھا، آپ نے طویل عرصہ تک علمی لحاظ سے ملت کی خدمت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree