رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کا اسپتال کادورہ زخمی زائرین کی عیادت

02 جنوری 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سیدمحمد رضا رضوی نے بولان میڈیکل کمپلکس میں گذشتہ روز اختر آباد میں  خودکش بم دھماکے میں زخمی ہو نے والے زائرین امام رضا علیہ السلام اور رضا کاروں کی عیادت کی، اس موقع پر چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت ہزارہ ، کونسلر رجب علی ، کونسلر عباس علی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے زخمی ہو نے والے زائرین  کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ، آغا رضا نے زخمیو  ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آپ لوگ خود کو قطعاً مسافر تصور نہ کریں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ہر لمحہ آپ کی خدمت میں مو جود ہیں ، بعد ازاں رہنما ئوں نے زائرین کی جان بچانےکے لئے اپنی جانوں کو  خطرے میں ڈالنے والے زخمی رضا کاروں کی بھی عیادت کی ، جوشدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں ، واضح رہے کہ گذشتہ رات ایران سے زیارت مقامات مقدسہ کے بعد واپس آنے والے زائرین کی بس کو مشرقی بائی پاس پر کوئٹہ کے نزدیک خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک زائر ہاشم حسین اور دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو ئے تھے اور پچیس سے زائد زائرین شدید زخمی ہو ئے تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree