سنی شیعہ کے مابین دوریاں پیداکرنے کی ہرسازش باہمی اتحادواتفاق سے ناکام بنادیں گے۔آغارضا رضوی

07 فروری 2014

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا رضوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تکفیریوں کی جانب سے شیعہ سنی کے مابین دوریاں پیداکرنے کی ہرسازش باہمی اتحادواتفاق سے ناکام بنادیں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے آئین اورسبزہلالی پرچم پریقین رکھنے والے پاکستان کے تمام مظلوموں کوامن و استحکام ، اقوام و مذاہب ومسالک کے مابین ہم آہنگی اوررواداری کے لئے متحدکرے گی۔ملت جعفریہ کو پاکستان کے دیگرمسلمانوں سے علیٰحدہ کرنے کاخواب دیکھنے والے تکفیری آج پاکستان میں خودتنہاہوکررہ گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ملت جعفریہ کے عوام امن وآشتی اورمحبت ودوستی کے راستے کے راہی ہیں۔جوپاکستان میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجودملک بھرمیں پیارومحبت، اخوت و برادری، قومی ، سیاسی و مذہبی رواداری کے فروغ اورپاکستان میں امن کے خواہاں ہیں۔کوئٹہ میں مظلوم ،پُرامن اورشیعہ ہزارہ قوم کے دھرنوں نے پاکستان کے شیعوں اور مظلوموں کوبیداری کاایک نیاسمت اورسوچ دیاہے۔شیعہ ہزارہ قوم کا جینامرنابلوچستانی عوام کے ساتھ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کی ترقی میں ہمارے بزرگوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ہم کسی قیمت پربلوچستان چھوڑنے کے لئے تیارنہیں ہوں گے۔وہ کیاوجوہات ہیں جن کی وجہ سے بھاری مینڈیت سے منتخب ہونے والاوزیراعظم ؛پاک فوج اورمظلوم عوام کے قاتلوں کے خلاف کاروائی کرنے سے پس و پیش سے کام لے رہی ہے؟گزشتہ کئی ادوار سے کوئٹہ میں آبادشیعہ ہزارہ قوم کوشناختی کارڈ اورپاسپورٹ کے حصول کے لئے دانستہ طورپرتنگ کیاجارہاہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاسپورٹ آفس میں کمیشن خوروں کا راج ہے۔ پاکستانی ہونے کاثبوت دینے کے لئے ہمیں مزیدکتنی قربانیاں دینی پڑیں گی۔کوئٹہ میں ہمارے لئے سانس لینامحال بنادیاگیاہے۔ ہمیں مجبورنہ کیاجائے کہ ہم کوئٹہ میں اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے بارے میں اقوام متحدہ سے رجوع کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree