مسلمانوں میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

09 اکتوبر 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ)  حضرت سلمان فارسی کے موضوع پر منعقدہ درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صحابہ کرام نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے عظیم جدوجہد کی۔ رسول اکرم (ص) نے ارشاد فرمایا کہ "سلمان ہمارے اہلبیت میں سے ہیں"۔ آپ دسویں درجہ پر فائز تھے اور صاحبِ کرامت بزرگ اصحاب میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلامانِ امریکہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں، جس کا مقصد سامراجی عزائم کی تکمیل ہے۔ سامراجی قوتیں مسلمانوں کے اتحاد سے خائف ہیں۔ شیعہ سنی مسلمان اس خطے میں صدیوں سے آباد ہیں اور اتحاد و وحدت سے رہ رہے ہیں۔ آج بھی پاکستان میں دو بڑے دینی اتحاد ایم ایم اے اور ملی یکجہتی کونسل موجود ہیں۔ جہاں شیعہ سنی مسلمان متحد ہیں۔ جبکہ ان اتحادیوں میں فرقہ پرست عناصر کےلئے کوئی جگہ نہیں۔ بلوچستان میں اتحاد ملت اسلامیہ محاذ کے نام سے شیعہ سنی، دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث کے اکابرین، علماء اتحاد و وحدت کی عملی تصویر ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree