مسلم لیگ (ن) اقتدار کی بقاء کے لئے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

23 جون 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی موجودہ حکومت جعلی انتخابات اور جعلی مینڈیٹ کے تحت برسراقتدار آئی ہے۔ وہ ملکی اور قومی مفادات کے بجائے اغیار کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ لہذٰا انہیں مستعفی ہونا جانا چاہیئے۔ ہم پنجاب کے وزیر لاقانون رانا ثناءاللہ کی برطرفی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجف اور کربلا سے عشق و محبت ایمان کی نشانی ہے۔ لہذٰا دنیا بھر کے کروڑوں غیرت مند شیعہ و سنی مسلمان متحد ہو کر انکا دفاع کریں گے۔ اہل بیت اطھار (ع) کے مقدس مزارات کی جانب بڑھنے والے ہاتھوں کو کاٹ دیں گے۔ کربلا معلٰی، نجف اشرف، کاظمین اور سامرہ میں آل رسول ﷺ کے مقدس مزارات کروڑوں مسلمانوں کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں، ان پر حملہ، اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔ داعش سامراجی آلہ کار دہشت گرد گروہ ہے۔ جسے کسی مکتبہ فکر کی حمایت حاصل نہیں۔ شام میں ذلت آمیز شکست کے بعد عراق ان کے عبرتناک انجام کا گواہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی عراق کے غیور عوام اور مراجع عظام نے پکارا ہم سر پر کفن باندہ کر کربلا کی جانب نکلیں گے۔ کربلا عشاق کی منزل ہے، ہم اس دن کے انتظار میں ہیں۔ اس وقت تک کربلائے پاکستان میں یزیدیت کے مقابل میدان میں حاضر اور سینہ سپر رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree