وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل سید محمد عباس موسوی نے کہاہے کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کسی بھی شہری کا سب سے بنیادی حق ہے، سخت قوانین نے عوام کو اپنے اس بنیادی حق کے حصول سے بھی محروم کر رکھاہے۔ چھوٹے چھوٹے مسائل کی وجہ سے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہو جاتے ہیں اور ستم بالائے ستم ایک ہی شناختی کارڈ کی وجہ سے پوری فیملی اور دیگر رشتہ دارجن کے کوائف مکمل اور درست ہونے کے باوجود اُن کے شناختی کارڈ بلاک ہو جاتے ہیں جو کہ عوام کے لئے عذاب بن چکا ہے۔ حکومت کا اصل مقصد ہی یہی ہے کہ وہ عوام کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ زندگی کی تمام ضروریات کا حصول آسان بنائے لیکن یہاں معاملہ برعکس ہے پیچیدہ قوانین کی وجہ سے روز بروز عوام کی زندگیاں مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر آسانی پیدا نہیں کر سکتی تو مشکلات بھی پیدا نہ کریں، ایک ہی ملک میں مختلف اقوام کے لئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے مختلف قوانین موجود ہیں اور بعض اقوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ حکومت تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہوئے ایسے تمام قوانین کو فوری طور کالعدم قرار دے جسمیں تبعیض موجود ہے۔ انہوں نے مذید کہاکہ اس دوران شناختی کارڈ اور پاسپورٹ آفس کے عملے کا رویہ بھی نا قابل برداشت ہو چکا ہے۔ من پسند اور بھاری رشوت دینے والے افراد کو بغیر ثبوت کے بھی باآسانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کیے جاتے ہیں جبکہ رشوت نا دینے والے افراد جن کے پا س پرانے تین چار پا سپورٹ مو جو د ہو تا ہے جن کی مد ت پو ری ہو چکی ہیں کی میعاد میں تو سیع کے بجا ئے مختلف ادا روں کو بھیج دیا جا تا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ناجائز تنگ کرنے والے افسران کو فوری طور پر بر طرف کر کے ایماندار افسران کو تعینات کریں۔