کوئٹہ : حلقہ 12کے عوام کا شکریہ جنہوں نے ایم ڈبلیو ایم پراعتماد کیا، کونسلر رجب علی

14 دسمبر 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ) حلقہ 12 سے کامیاب ہونے والے مجلس وحدت مسلمین کے نامزدامیداربرائے بلدیاتی انتخابات دسمبر، 2013 جناب کربلائی رجب علی نے حلقہ کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ اصل میں اُن کی جیت عوام کی جیت ہے۔ یہ جیت حلقہ میں صدیوں سے پیار و محبت کے ساتھ زندگی گزارنے والے امن پسندعوام کی جیت ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہارجیت کسی بھی جمہوری عمل کاحصہ ہوتاہے۔انسان جہاں جیت کرخوشی محسوس کرتاہے وہاں اُس میں ہار کر مزیدمحنت کرنے کاجذبہ پیداہوناچاہیئے۔حلقہ 12 نیچاری کوئٹہ میں پشتون، بلوچ، پٹھان، ہزارہ اور قندھاری اقوام پرمشتمل ایک ایسا گلدستہ ہے جو کبھی نہیں مرجھائے گا۔ہم اس گلدستہ کی آبیاری اپنے خون سے کریں گے اوراسے کبھی بھی مرجھانے نہیں دیں گے۔اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ اہمیت ایک انسان کی ہے۔کسی قوم یا مذہب و مسلک سے تعلق سے پہلے ہم ایک انسان ہیں اور ہمیں ہرروز اچھاانسان بننے کی کوشش کرتے رہناچاہیئے ۔کربلائی رجب نے مقامی اخبارات میں ایک لسانی تنظیم کے بیان پراپنے ردعمل کے طورپرکہاکہ حلقہ 12 میں رہنے والے تمام اقوام و برادریوں نے اُنہیں ووٹ دے کرکامیاب کیاہے۔حلقہ 12 کے کسی بھی امیدوارنے الیکشن مہم کے دوران لسانی یا مذہبی تعصب کی کبھی بھی بات کی نہ اس بنیادپرکسی نے عوام سے ووٹ لیا۔ہماراجینامرناایک ساتھ ہے۔ غم خوشی ایک ساتھ ہے۔لہٰذانام نہادلسانی تنظیم کے غیرذمہ دارانہ بیان کی وہ شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تنظیم کوتنبیہ کرتے ہیں کہ آئندہ ایسے غیرذمہ دارانہ اورانتہاپسندی پرمبنی بیانات دے کرحلقہ 12 کے عوام میں نفرتوں کابیج بونے کی کوشش نہ کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree