ضمنی انتخاب این اے 133 ، ایم ڈبلیوایم اور پی پی پی 21نومبر بروز اتوارمشترکہ طورپر اہم اعلان کریں، حسن کاظمی

20 نومبر 2021

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے (آج) بروز اتوار سہ پہر تین بجے ٹاؤن شپ امام بارگاہ کاشانہ عباس میں اہم پریس کانفرنس کے دوران اپنے لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے.مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے حوالے اہم نکات پر پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان ہونے والی گفت و شنید سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کے لیے ضلعی اور یونین کونسل سطح پر بھی رابطوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔مذکورہ حلقے میں ملت تشیع ووٹ کی جانب سے ووٹ اس کے بہترین حقدار کو دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم مثبت اور جمہوری روایات کا فروغ چاہتے ہیں۔ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور آئین کی بالادستی کے لیے ہماری جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی۔کالعدم مذہبی جماعتوں سے حکومتی مذاکرات کے خلاف ہمارا اور پیپلز پارٹی کا موقف یکساں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree