شیعہ ہزارہ قوم دفاع وطن کی راہ میں پاک فوج کے ہمیشہ شانہ بشانہ رہی ہے، ایم پی اے آغارضا

07 ستمبر 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) وطن عزیز پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں ان تمام شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اس سرزمین کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں قربان کر کے اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کیا، دنیا ہمارے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 ہماری آزمائش کا دن تھا ، شائد دشمن یہی سمجھ بیٹھے تھے کہ وہ ہمیں با آسانی شکست دے کر ہمارے پیارے وطن پر قبضہ کر لیں گے مگر ہم نے اس وقت اتحاد، بھائی چارگی اور ایک دوسرے کا ساتھ دے کر دشمن کو ذلیل کر دیا اور انہیں یہ بتا دیا کہ ہم ایک ہیں اور اس وطن کیلئے ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جس دن پاکستان کے جوانوں نے دلیری، بہادری اور جرأت کی نئی تاریخ رقم کردی اور مخالف فوجی قوت جو ایک بڑی تعداد میں تھی، کے ارادوں کو چکنا چور کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ہمارا ملک اللہ کے نام پر قائم ہوا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمارا وجود اس دنیا سے نہیں مٹا سکتی۔ آغا رضا نے 1965 جنگ کے ہیرو جنرل موسیٰ خان ہزارہ جو اس وقت کے کمانڈر اینڈ چیف تھے، کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہزارہ شیعہ قوم نے ہمیشہ اور ہر میدان میں وطن عزیز سے وفا کی ہے۔ بات صرف 1965 کی جنگ کی نہیں بلکہ ہر میدان اور ہر معاملے میںشیعہ ہزارہ قوم نے پاکستان کی سلامتی کیلئے کوششیں کی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اجداد پاکستان کے بانیوں میں سے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ہم نے ملک کو بچانے کیلئے قربانیاں دی ہیں۔بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اُس دور کے ہم وطنوں نے اپنے فرائض انجام دے دیئے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس وطن کی بقاء  کیلئے کھڑے رہیں۔ آج پاکستان کو تخریبی اور تکفیری عناصر سے خطرہ ہے اور ہمیں ان تکفیریوں کو ختم کرکے پاکستان کو سلامت رکھنا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree