حکومت اور سکیورٹی ادارے سخت سردموسم میں تفتان باڈر پر زائرین کوتنگ کرنے سےپرہیزکریں ،عباس علی

07 فروری 2017

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاؤس تفتان میں گرمی کا کوئی علاج ہے نہ ہی سردی کا. شدید سردی اور برف و بارش میں زائرین کھلے آسمان تلے دس سے پندرہ دن تک اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں. حالیہ برفباری سے قبل ہی شدید سردی کی وجہ سے پاکستان ہاؤس تفتان میں ایک کمسن بچے کا انتقال ہوا تھا جنہیں بلاوجہ پندرہ دن تک تفتان میں ٹھہرایا گیا تھا سیکیورٹی کے نام پر دس پندرہ دن زائرین کو تفتان میں بٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے اور اب بھی زائرین کئی دن سے تفتان بارڈر پر بیٹھے ہوئے ہیں جب وہ تنگ آ کر صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں تو پھر انہیں ڈرا دھمکا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور چیف سکریٹری بلوچستان تفتان بارڈر پر زائرین کے ساتھ پیش آنے والے ان مسائل کا نوٹس لے اور زائرین کے حوالے سے اپنے کئے گئے وعدوں پر عمل کریں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کو ایک یا دو دن سے زیادہ نہیں روکا جائے گا اور انہیں جلد از جلد وہاں سے روانہ کیا جائے گا.  لیکن وزیر اعلیٰ اور چیف سکریٹری کے ان وعدوں پر عملدرآمد محدود عرصہ پھر سے رک گیا ہے اور کو اب بھی وہاں دس سے پندرہ دن تک ٹھہرنا پڑتا زائرین میں بچے , بزرگ خواتین بھی ہیں جن کے لی? شدید سردی کو برداشت کرنا ممکن نہیں ہے. جس کی وجہ سے وہاں ٹھہرنا ان کے سخت تکلیف کا باعث ہے اور کوئٹہ آکر ان میںسے اکثر کو علاج کی غرض سے انہیں ہسپتالوں میں داخل ہونا پڑتا ہے تقریباً ایک ماہ پہلے پاکستان ہاؤس تفتان میں شدید سردی کی وجہ سے ایک کمسن بچے کا فوت ہو جانا ایک المیہ ہے لہٰذا حکومت تفتان بارڈر پر ایسے مزید حادثات سے بچنے کے لیے زائرین کی جلد سے جلد واپسی کا انتظام کیا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree