دہشت گردی اسکول ،مزارات اور بازار بند کرنے سے نہیں بلکہ دہشت گردوں کی پھانسی سے ختم ہوگی،ایم پی اے آغا رضا

24 فروری 2017

وحدت نیوز (سہیون شریف) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ضلع جامشورو کے زیر اہتمام درگاہ شریف حضرت لعل شہباز قلندر میں تحفظ مزارات  اولیاء اللہ کانفرنس رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا رضا نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہے،سیہون میں دہشتگردی سے عوام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی گئی،ملک میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں سب سے زیادہ ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے ناکہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بنے،دہشت گردی اسکول مزارات اور بازار بند کرنے سے نہیں بلکہ دہشت گردوں کی پھانسی سے ختم ہوگی، اولیاء اللہ کے مزارات امن کے مراکز ہیں، یہاں دہشت گردی کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، اسلام کے دشمن ہیں، ان کا قلع قمع کرنے کیلئے ضروری ہے آپریشن رد فساد کا دائرہ ان عناصر کی جانب بھی بڑھایا جائے کہ جن کو ضیائی اسٹیبلشمنٹ نے اپنے مفادات کے لئے پالا تھا، آج ان سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر آریشن رد فساد کی کامیابی ممکن نہیں، کوئٹہ کے شہداء کے خانوادے سیہون شریف دھماکے کے شہداء کے ساتھ ہیں۔صوبائی حکومت عوام سے مخلص نہیں، سانحہ سیہون کے بعد صوبہ میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree