بلوچستان حکومت دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، علامہ ظفر شمسی

14 اکتوبر 2017

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ آئے دن دہشتگرد کوئٹہ میں دہشتگردی کرتے رہتے ہیں اب تو دہشتگردی معمول بنا چکا ہے، شیعہ نسل کشی سربازار کی جاتی ہے سب بازاری شیعہ نسل کشی دیکھتے رہتے ہیں کسی کو توفیق نہیں ہوتی کہ دہشتگردی کو روکا جائے یا دہشتگردی کے خلاف موثر آواز بلند کی جائے۔ حکومت پاکستان بالخصوص حکومت بلوچستان تو دہشتگردی سے نہ واقف ہیں بلوچستان میں جتنی دہشتگردی ہوئی ہے، بهاگ چهلگری ہو یا فتح پور، کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی ہو یا وکیلوں پر خود کش حملہ، حکومت بلوچستان نے آج تک کوئی ایکشن نہیں لیا کسی دہشتگرد کو اور سہولت کار کو نا تو کبھی گرفتار کیا اور نا کسی دہشتگرد کو سزا دی دہشتگرد کوئٹہ میں اور مستونگ میں دندناتے دہشتگردی کهلے عام کر رہے ہیں اور حکومت بلوچستان نے چپ سادھ کر رکھی ہے ایسا لگتا ہے جیسے حکومت بلوچستان کی نگرانی میں یہ سب کچھ ہو رہا ہو۔ جناب قمر جاوید باجوہ صاحب اگر حکومت بلوچستان اور حکومت پاکستان دہشتگردی بلوچستان میں نہیں روک سکتی. نسل کشوں سے شیعہ نسل کشی نہیں بند کر سکتی تو آپ میدان میں آئیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree