عراق میں داعش کی موجودگی کے باوجود زائرین کو وہ مشکلات پیش نہیں آئی جو کوئٹہ تفتان روٹ پر آتی ہیں، ایم ڈبلیوایم

01 نومبر 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کیپٹن حسرت اللہ چنگیزی، صوبائی رہنما علامہ ولایت حسین جعفری، کوئٹہ ڈویژن کے سکریٹری جنرل سید عباس علی، ڈیٹی سکریٹری جنرل رجب علی، حاجی عمران علی ہزارہ، رشید علی طوری، کامران حسین ہزارہ، ضلعی سکریٹری جنرل جعفر علی جعفری، ضلعی ڈپٹی سکریٹری جنرل فدا حسین ہزارہ، ودیگر زمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت اور انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پھنسے ہوئے زائرین کی تفتان روانگی کا جلد از جلد انتظام کیا جائے۔ زائرین وطن عزیز کے گوشہ و کنار سے نواسہ رسولﷺ کی زیارات کیلئے اس وقت کوئٹہ شہر میں مشکلات کے شکار ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ہر سال جان بوجھ کر زائرین کیلئے مسائل پیدا کئے جاتے ہیں۔ عراق میں داعش کا خطرہ ہونے کے باوجود بھی زائرین کو ایسی مشکلات درپیش نہیں آتی۔ لیکن کوئٹہ سے تفتان کا سفر زائرین کیلئے عذاب بن چکی ہے۔ کیا ہمارے سیکیورٹی ادارے اور حکومت عراقی سیکیورٹی اداروں سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔ سیکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے لیکن کوئی بھی ملک اپنی ہی عوام کو اس طرح سے تنگ نہیں کرتی اس وقت تقریباً 400 بسیں اور ہزاروں زائرین کوئٹہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لیکن حکومت نے صرف 140 بسوں کو اس سال لے جانے کا شرط لگائی ہے۔ جو ایک غیر منطقی اور غیر آئینی شرط ہے۔ حکومت اور انتظامیہ جلد از جلد تمام زائرین کی تفتان روانگی کا بندوبست کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree