سبی میلے کی کامیابی کا دارومدار مالداروں پر ہے، وزیر لائیواسٹاک سید محمد رضا

24 فروری 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) صوبائی وزیر برائے جنگلات و محکمہ امور حیوانات آغا سید محمد رضا نے کہا ہے کہ سبی میلہ 2018ء کو شاندار انداز میں منانے کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ اس سال بھی سبی و گرد ونواح سے میلے میں شرکت کرنے والے مالداروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ کوئٹہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میلہ دراصل مالداروں کے مرہون منت ہے اور میلے کی کامیابی کا اصل دارو مدار مالداروں پر ہے۔ جو سارا سال جانوروں کو پالتے ہیں اور انہیں میلے میں لانے کیلئے تیار کرتے ہیں۔ یہ میلہ مالداری کے فروغ اور عوام میں جانور پالنے کے شوق کو بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے۔ محکمہ ہذا میلے کو مزید چار چاند لگانے کے لئے اپنی کاوشیں کرتا ہے اور آئندہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہمسایہ ممالک کی بھی اس اہم میلے میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ میلے میں سکیورٹی کے انتظامات کے لئے بلوچستان پولیس، لیویز، پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree