وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات محمد یونس جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں پٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے خصوصا غریب اور متوسط طبقے میں احساس محرومی پیدا ہو رہی ہیں حکمران بے روزگارنو جوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بہ دستور ناکام خصوصا'' وائٹ کالر کرپٹ عناصر کی کرپشن اقربا پروری اور میرٹ کی پامالی سے پورے ملک میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہونا پریشان کن امرہیں۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات اور درآمداد کے تناسب میں فرق کونئے ٹریڈ مارکیٹ اور بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔حکومت وقت غربت میں کمی لانے کے لیے مہنگائی پر قابوں پانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر دور رس اقدامات کریںتاکہ غربت میں کمی لائی جا سکیں۔