وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مرکزی رہنما اور سابق وزیر قانون بلوچستان آغا رضا نے کہاکہ اگر ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ صوبے سے دہشتگردی، بدعنوانی اور دیگر مسائل کا خاتمہ ہو تو ہمیں سب سے پہلے ابتداء اپنی ذات سے کرنی پڑے گی۔ جب ہماری اصلاح ہوگی اور ہم تعمیری سوچ اپنائیں گے تو صوبے میں مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی اور ہم ان مثبت تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی کے سفر پر نکل پڑیں گے۔
آغا رضا نے مزیدکہاکہ یہ بات ہم سب پر روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ صوبے کے ترقی کا دارومدار کا انحصار عوام پر ہے، لہٰذا عوام کو چاہئے کہ تعمیری سوچ اپنا کر صوبے کی ترقی میں ہاتھ بٹائے ۔انہوں نےمزیدکہاکہ حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی بہت سی ذمہ داریاں بنتی ہے، کوئی اکیلا کچھ نہیں کر سکتا سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی ان باتوں پر عمل کرنے سے ہی کامیابی ہمارے قدم چھومے گی۔ بیان کے آخر میں کہاگیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے با شعور عوام ان باتوں کو سمجھ سکتی ہے اور اس بات کا بھی یقین ہے کہ بلوچستان میں رہنے والا ہر فرد صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔