بلوچستان میں بڑھتی ہوئے دہشت گردی کے واقعات حکومت کی نااہلی ہے، علامہ ہاشم موسوی

16 اپریل 2019

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہاایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اورامام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوام کی تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ہزار گنجی کے فروٹ مارکیٹ میں دھماکا ملک دشمنوں کی کارستانی ہیں دھماکے میں ملوث سفاک قاتل انسان کہلانے کے حقدار نہیں  ہے۔ دہشت گردوں کے بارے میں کوئی اجتناب کئے بغیر انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔آئے روز صوبے میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔ بلوچستان کے حالات کو ایک بار پھر خراب کرنا اور بد امنی پیدا کرنا حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے۔حکومت اور سیکورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبہ بھر کی عوام کو تحفظ فراہم کرے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت مہنگائی اور قرضوں میں مصروف ہیں عوام کے لئے ترقی اور خوشحالی کے بجائے بدامنی قابل افسوس ہے۔آئین پاکستان میں ہز شہری کی جان و مال کی حفاظت حکومت وقت پر فرض ہے بلوچستان میں ناحق لوگوں کا خون بہ رہا ہیں۔ کس ویلفیئر اسٹیٹ کی طرف جارہے ہیں جس میں لوگوں میں ناحق مارا جارہا ہے جس کی نا اسلامی روایت میں اور نہ قبائلی روایت میں اجازت ہے۔ہم ہر دو چار ماہ بعد اسی طرح تکلیف برداشت کرتے ہیں اتنی سیکورٹی میں آخر دہشت گرد کیسے ٹارگیٹ تک پہنچ جاتے ہیں۔حکومت اور ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرے۔مگر بد قسمتی سے یہاں جب بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو جاتا ہے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے دوسروں کو مورید الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ سیکورٹی معمالات پر توجہ دی جائے بلوچستان میں قتل عام کرنے والوں کو آج تک سزا نہیں مل سکی۔جن لوگوں کو سزا مل چکی ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree