القدس عالم اسلام کا قبلہ اول اور مسلمانوں کا مشترکہ اثاثہ ہے، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ

01 جون 2019

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے زیر اہتمام بعد نماز جمعتہ الوداع کے موقع پر امام بارگاہ کلان میکانگی روڑ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ غلام حسنین وجدانی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ مقصود علی ڈومکی اور علامہ محمد جمعہ اسدی نے شرکاء احتجاج سے خطاب کیا۔اس موقع پر امریکی و اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کر کے انکے ظالمانہ پالسیسوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ میڈیا سیل سے جاری ہونے والی بیان میں کہا گیا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور قابض اسرائیلی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنا کسی خاص سیاسی پارٹی،مکتبہ فکر یا شخصیت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر زندہ ضمیر انسان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تاریخ سے نا واقف کج خیال استکباری لیبرل انتہا پسند قوتوں کے آلہ کار ہی ظالموں کی حمایت اور مظلوموں کی مخالفت کرتے آئے ہے اب ان کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہے عوام ان مفاد پرست عناصر سے ہوشیار ر ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ستر سالوں سے مظلوم فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی مظالم اب بھی جاری ہے اور نام نہاد انسانی حقوق کی عالمی ادارے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ایسے ظالمانہ اور غیر منصفانہ پالیسوں سے ہی عالم انسانیت کیلئے مسائل پیدا ہوئی ہے اور دنیا کی امن کو انہی اسکتباری قوتوں سے خطرہ ہے جسکا واحد راہ حل عدل و انصاف کے منافی ظالمانہ پالسیوں پر نظر ثانی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree