ایم ڈبلیوایم ڈیرہ اللہ یار کے تحت علامہ مقصودڈومکی کی زیر صدارت انقلاب اسلامی و افکار امام خمینی ؒ کانفرنس کا انعقاد

10 جون 2019

وحدت نیوز(ڈیرہ اللہ یار) بانی انقلاب اسلامی رہبر کبیر حضرت امام خمینی ؒ کی 30 ویں برسی کی مناسبت مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ڈیرہ اللہ یارمیں (انقلاب اسلامی و افکار امام خمینی ؒ کانفرنس) منعقد ہوئی، کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کی، جبکہ مہمان خاص پیپلز پارٹی ش بھ کے صوبائی رہنما کامریڈ ظہور حسین کھوسہ اورجمعیت علمائے اسلام  کے ضلعی رہنما مولانا ابوبکر لاشاری تھے۔ کانفرنس سے متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ، جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آغا ظفر جمالی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بشیر احمد مستوئی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر اللہ بخش میرالی، پیپلز پارٹی کے رہنما سید نیاز حسین شاہ، ایم کیو ایم کے زونل انچارج عبدالمجید بنگلزئی، ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنما مولانا آغا سیف علی بلوچ، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی رہنما غلام محمد قادری، ڈومکی ویلفیئر کے رہنما مورخان ڈومکی، المصطفیٰ ویلفیئر کے رہنما سید شبیر علی شاہ، مولانا حسن رضا غدیری، مولانا محمد سچل جسکانی، شمن علی حیدری و دیگر نے خطاب کیا۔                        

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام خمینی ؒ نے قرآن و سنت کی روشنی میں انقلاب اسلامی کی نظریہ پیش کیا اور مسلسل جدوجہد کے نتیجہ میں طاغوتی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور اسلامی حکومت قائم کی جو گذشتہ چالیس سال سے دنیائے کفر کے مقابلے میں اسلام کا پرچم تھامے آگے بڑہ رہی ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ ظہور حسین کھوسہ نے کہا کہ امام خمینی ؒ کے افکار و تعلیمات کسی ایک فرقے کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیائے اسلام کے لئے رہنما اصول کا درجہ رکھتے ہیں، آپ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے اور تفرقہ اور اختلافات کو سامراجی ایجنڈا قرار دیتے تھے۔                                    

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا ابوبکر لاشاری نے کہا کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی رنگ و نسل سے ہو، جو کسی مسلمان کو تکلیف پہنچائے وہ مسلمان نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ حدیث پاک میں ہے مسلمان وہ ہے کہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔ آج مسلمانوں کاقتل عام کرنے والے مسلمان نہیں۔ امام خمینی ؒ نے ہمیں وحدت اور اخوت کادرس دیا۔                   ایم ایم اے ضلعی صدرمولانا ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ مجلس عمل یہ سمجھتی ہے کہ امریکہ ہمارا کھلا دشمن ہے، ہم امریکہ کے اسلام دشمن عزائم کا مقابلہ کریں گے اور ان کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔                          آئی ایس او کے صدر اللہ بخش میرالی نے کہا کہ حضرت امام خمینی ؒ کے افکار و تعلیمات کی روشنی میں امریکہ شیطان بزرگ جبکہ اسرائیل کینسر کا پھوڑا ہے، آپ ؒ نے عالمی استکباری قوتوں کی انسان دشمن شیطانی سازشوں کو بے نقاب کیا اور ان کے منحوس عزائم کو ناکام بنایا۔            

پیپلز پارٹی کے رہنما سید نیاز حسین شاہ نے کہا کہ آج امریکہ سمت عالم کفر پر لرزہ طاری ہے جبکہ اسرائیل تاریخ کی کمزور ترین پوزیشن پر چلا گیا ہے جس کی نابودی کی لحظہ شماری ہورہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما آغا سیف علی بلوچ نے کہا کہ امام خمینی ؒ نے جس اسلامی و انقلابی تحریک کی بنیاد رکھی وہ آج عالمی رخ اختیار کر چکی ہے، جو دنیائے کفر کی تمام تر سازشوں اور مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے ناقابل شکست عالمی قوت میں تبدیل ہوچکی ہے۔ مزاحمتی بلاک عالمی سامراج اور فرعون وقت کے سامنے جھکنے اور ضمیر کا سودا کرنے کی بجائے مزاحمت اور استقامت پر یقین رکھتا ہے، اور اب تلک نصرت الہی کے سبب ہر میدان میں فاتح رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree